Description
ادہم شرقاوی کی تحریریں معاصر عربی ادب کی چاشنی اور جاذبیت کا بڑا لکش نمونہ ہیں ۔ حدیث رسول سے ایک چھوٹا سا فقرہ لیتے ہیں۔ بہت آسان، چھوٹے چھوٹے جملوں میں اس کی اس طرح تشریح کرتے ہیں کہ حدیث رسول انسان کو اپنے ذاتی مسائل کی ترجمانی کرتی ہوئی اور ان کے حل فراہم کرتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ شرقاوی کے چھوٹے چھوٹے چست فقرے ذہنوں کو بھی روشن کرتے ہیں اور دل کے تاروں کو بھی چھیڑتے ہیں۔ دلچسپ اسلوب قاری کو باندھے رکھتا ہے اور محسوس ہوتا ہے گویا رسول اللہ ﷺ ہمارے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر ہمیں جذباتی سہارا فراہم کر رہے ہیں اور ہمارے مسائل سن کر کونسلنگ فرمارہے ہیں







Reviews
There are no reviews yet.